غیر منظم کارکنوں کی رجسٹریشن کےلئے کیمپ کا انعقاد

کوٹرنکہ //ضلع انتظامیہ کی جانب سے بلاک ڈیولپمنٹ دفتر بدھل واسسٹنٹ لیبر کمشنر راجوری کے دفتر کے ذریعہ ای شرام پورٹل پر غیر منظم کارکنوں کی رجسٹریشن کےلئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ لیبر کمشنر (اے ایل سی) راجوری سے کئی کارکنوں نے بات چیت کی اور اندراج کے عمل اور فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔غیر منظم کارکنوں کی رجسٹریشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے موصوف نے کہا کہ ضلع راجوری میں کامن سروس سینٹرز (CSC) کے ذریعے اس مقصدکےلئے خصوصی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ای شرام پورٹل پر رجسٹریشن کےلئے آدھار کی تفصیلات ، آدھار کارڈ سے منسلک بینک اکاو¿نٹ نمبر اور 16 سے 59 سال کی عمر کی حد درکار ہوگی۔انہوں نے شرکا کیمپ کو آگاہ کیا کہ یہ غیر منظم کارکنوں کا پہلا قومی ڈیٹا بیس سروئے ہے جو کہ مرکزی وزارت کی طرف سے بنایا جا رہا ہے جس میں تارکین وطن مزدور ، تعمیراتی کارکن ، گھریلو مزدور ، آشا اور آنگن واڑی کارکنان ، گلی فروش ، رکشہ چلانے والے ،زرعی مزدور ، مویشی پالنے والے مزدور ، بیڈی رولنگ ورکرز ، نائی ، اینٹوں کا بھٹہ و کان کے مزدور ، آرامِل مزدور ، سبزی اور پھل فروش ، اخبار فروش ، آٹو ڈرائیور ، سیر یکلچر ورکرز ،گھریلو ملازمین ، گیگ اور پلیٹ فارم کارکن ، وغیرہ کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔