سرنکوٹ//ٹریفک جام سے درپیش لوگوں کو روزروز کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے بالآخر سرنکوٹ میں پولیس نے گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی شروع کی ہے ۔واضح رہے کہ چیک پوسٹ سے لیکر ہاڑی محلہ تک تنگ سڑک کے کنارے گاڑیوں کو بے تکے طریقہ سے پارک کیاجاتاہے جس وجہ سے روزانہ جام لگتے ہیں جن سے لوگ متاثر ہوتے ہیں ۔سڑک کے کنارے کئی مقامات پر ریت اور بجری کے ڈھیر بھی جمع کئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے بارہا عوامی شکایا ت کے بعد ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک اور ایس ایچ او انظر میر کی قیادت میں ایک مہم شروع کی گئی اورایسے لوگوں کے خلاف سختی سے نمٹاگیا جو سڑک پر ریت یا بجری جمع کردیتے ہیں یاپھر گاڑیاں غیر قانونی طور پر پارک کرکے چلے جاتے ہیں ۔اس دوران تین گاڑیوں کو ضبط کیاگیا جبکہ بیس سے زائد چالان کاٹے گئے ۔ مقامی لوگوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے ۔