منڈی//سالہاسال کی طرح امسال بھی یوتھ غلامان مصطفی اعلیٰ پیر منڈی کی طرف سے تکیہ شریف اعلیٰ پیر منڈی سے جلوس محمد پونچھ کے لئے روانہ کیا گیا۔ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ یہ جلوس محمدی نہایت ہی عقیدت واحترام سے برآمد کیا گیا جس کی قیادت یوتھ غلامان مصطفی اعلیٰ پیر منڈی کر رہے تھے۔ منڈی سے گیارہ بجے جلوس برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے عید گاہ پونچھ پہنچا جہاں پر جلوس کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔اس دوران پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ جلوس کے راستوں میں فرزندان توحید کے لئے مشروبات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ یوتھ غلامان مصطفی کے صدر مظفر پٹھان نے تمام شرکا جلوس اور ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے ۔