عید سعید امن کا پیغام لیکر آئے

 سرینگر//وزیر اعلی محبوبہ مفتی ، گورنر این این وہرا کے علاوہ سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ ،غلام نبی آزاد اورپردیش کانگریس صدر غلام احمد میر نے عید الفطر کے موقعہ پر عالم اسلام خصوصاً ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی یہ مبارک دن جموں کشمیرمیںامن و آشتی کی نوید لیکر آئے۔ریاستی گورنر نے بھی عوام کو عید افطر کے موقعہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یہ دن حقیقی معنوں میں جموں و کشمیر کےلئے دائمی امن کا پیغام لے کر آئے۔ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ یہ عید ریاستی عوام کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی کی ایک نوید لیکر آئے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فراخدلی ، نظم و ضبط اور تقویٰ اور پرہیز گاری کا جذبہ آگے بھی روز مرہ کی زندگی کے دوران جاری رہنا چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ یتیموں ، بیواو¿ں اور مفلوک الحال طبقے کو عید کی خوشیوں میں شامل کریں ۔ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ریاستی عوام کو عید الفطر کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے ۔ مبارکبادی کے اپنے پیغام میں ڈاکٹر سنگھ نے امید ظاہر کی کہ عید الفطر ریاست اور یہاں کے لوگوں کیلئے ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کا پیغام لیکر آئے گی ۔سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عالم اسلام خصوصاً ریاست کے فرزندان توحید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ریاستی عوام کےلئے خصوصی مسرت لے کر آئے۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر امیتابھ مٹو نے لوگوں کو عید الفطر کے موقعہ پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ تہوار ہم سب کیلئے خوشیوں اور مسرتوں کی ایک نوید لیکر آئے ۔کابینہ وزراءنے ریاستی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ مال و پارلیمانی امور کے وزیرعبدالرحمان ویری ، وزیر برائے دیہی ترقی عبدالحق خان ، وزیر برائے خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین و امحکمہ اطلاعات چودھری ذوالفقار علی ، وزیر برائے خزانہ ، محنت و روز گار ڈاکٹر حسیب درابو ، وزیر برائے تعمیراتِ عامہ نعیم اختر ، وزیر برائے جنگلات و ماحولیات چودھری لال سنگھ ، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، تکنیکی تعلیم ، امور نوجوان و کھیل کود عمران رضا انصاری ، وزیر برائے زرعی پیداوار غلام نبی لون ہانجورہ ، وزیر برائے باغبانی سید بشارت بخاری ، وزیر برائے سماجی بہبود ، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز سجاد غنی لون ، وزیر برائے پشو و بھیڑ پالن عبدالغنی کوہلی ، وزیر تعلیم سید الطاف بخاری ، وزیر برائے امدادِ باہمی و امور لداخ چیرنگ دورجے ، وزیر برائے صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول شام لال چودھری ، وزیر برائے صنعت و حرفت چندر پرکاش گنگا ، وزیر صحت و طبی تعلیم بالی بھگت ، وزرائے مملکت آسیہ نقاش ، سنیل کمار شرما ، میر ظہور ، پریا سیٹھی اور اجے نندا،حج و اوقاف کے وزیر مملکت سید فاروق احمد اندرابی،قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرکویندر گپتا اور قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی نے ایک مشترکہ پیغام میں ریاستی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس تہوار ریاست کیلئے امن ترقی اور خوشحالی کا ایک باعث بنے ۔ سابق وزرائے اعلیٰ غلام نبی آزاد اور عمر عبداللہ نے ریاستی عوام کو مبارکبا د پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ یہ عید ریاست میں آپسی بھائی چارے ،یگانگت اور صبرو استقامت کا پیغام لے کر آئے۔ سابق وزیر زراعت غلام حسن میر ،سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے اہل اسلام خصوصاًریاستی عوام کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کے علاوہ ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر محمد اکبر لون،سینئر لیڈران ڈاکٹر مصطفی کمال ،چودھری محمد رمضان ،علی محمد ڈار، محمد شفیع اوڑی،غلام نبی رتن پوری نے بھی ریاست کے لوگوں کو عید مبارک پیش کی ہے۔عید الفطر کے موقعہ پر سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ،پی ڈی پی کے دیگر لیڈران محمد دلاور میراورسرتاج مدنی اورمحمد رفیع میرنے بھی اہل ریاست کو عید مبارک پیش کی ہے۔اس دوران عےد الفطر کے مقدس موقعہ پر سابق مرکزی وزےر اور رےاستی کانگرےس کے صدر غلام احمد میرنے ہندوستان کے عوام کو عام طور پراور رےاستی عوام کو خاص طور پر مبارک باد پےش کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کو ماہ مقدس مےں روزوں کے بدلے خوشےوں ، امن ، خوشحالی اور ترقی سے نوازے۔