مینڈھر //ایس ڈی ایم مینڈھر کی قیادت میں آفیسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران عیدالاضحی کے سلسلہ میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اس اجلاس میں تحصیلدار مینڈھر ،بلاک میڈیکل آفیسر کے علاوہ مختلف محکموں کے آفیسران و سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران سب ڈویژن میں کووڈ ایس او پیز پر عمل کرنے ،تہوار کے دوران پینے کے صاف پانی کی قلت کو دور کرنے ،بجلی ،راشن کی فراہم و دیگر انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا ۔ایس ڈی ایم مینڈھر ساحل جنڈیال نے تحصیلدار مینڈھر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ تہوار کی آمد کے سلسلہ میں لگاتار بنیادوں پر مارکیٹ کا معائینہ کیا جائے تاکہ ناجائز منافع خوری ودیگر غیر قانونی کاموں پر روک لگائی جاسکے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔