جموں//سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے سینئر ریاستی نائب صدرسرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کہا ہے کہ پی ڈی پی ۔ بی جے پی کی مخلوط سرکار عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور سے ناکام ہوچکی ہے اور عوام گوناں گوں مشکلات کا شکار ہیں مگر ان کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ۔سلاتھیہ گووند گڑھ رام گڑھ میں عوام سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں سے کہا کہ وہ اس سرکار کی ناکامی کے بارے میں عوام کو ر و شناس کرانے کے لئے ہر گائوں اور محلے میں تقریبات کا انعقاد کریں تاکہ عوام اس سرکار کی ناکامی کے بارے آگاہ ہو سکیں۔انہوں نے کارکنوں سے تلقین کی کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل کے ازالہ کے لئے تندہی سے کام کریں۔ اس موقعہ پر متعدد سیاسی ورکروں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ۔سلاتھیہ نے ان سب کا خیرمقدم کیا۔