جموں//انتظامی سطح کے افسران کو’’ پروجیکٹ مینجمنٹ ‘‘کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمے نے این آئی ایس جی کے اشتراک سے پانچ روزہ پروجیکٹ منیجمنٹ تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔ ’’ پروجیکٹ منیجمنٹ آن پرنس ٹو ‘‘ کا تربیتی کورس سٹیزن سنٹرک خدمات میں بہتری لانے کیلئے منعقد کیا گیا تھا ۔ کورس کے دوران این آئی ایس جی کے جنرل منیجر ستیہ جیت راؤ واگاولہ ، فیسلی ٹیٹر سدھا مادھوری اور وکاس مادھوری نے شرکاء کو منیجمنٹ ان گورننس ، پرنس ٹو فریم ورک و دیگر اہم موضوعات کے بارے میں جانکاری دی ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جموں رومیش کمار نے شرکاء کو اس پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے ان تربیتی سکلز کو سٹیزن سنٹرک خدمات میں عملانے پر زور دیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی اُن کوششوں کو سراہا جو انہوں نے 6 سال کی مدت کے بعد اس سال بڑے پیمانے پر انعقاد کیا ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سیکرٹری سوغات بسواس نے اس موقعہ پر کہا کہ یہ تربیت بنیادی طور پر سرکاری محکموں میں کام کر رہے افسران کیلئے دستیاب رکھی گئی تھی ۔ بسواس نے مزید کہا کہ جموں اینڈ کشمیہر ای گورننس ایجنسی ( انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ) نے نیشنل انسٹی چیوٹ فار سمارٹ گورننس کے اشتراک سے اعلیٰ سطحی منتظموں کیلئے تربیتی پروگرام ترتیب دیا تھا ۔ این آئی ایس جی فیسلی ٹیٹروں کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر نے اختتامی تقریب پر شرکاء میں اسناد تقسیم کئے ۔