سرنکوٹ //سرنکوٹ کے لوگوں اور خاص طور پر علی گڑھ سے تعلیم یافتگان نے علی گڑھ یونیورسٹی کے طلباء کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک سیکولر ادارہ ہے جہاں سبھی مذاہب سے تعلق رکھنے والے طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں تاہم بھگواتنظیموں کی طرف سے ادارے کوبدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بھگوا تنظیمیں اس بات کیلئے کوشاںہیں کہ کس طرح سے یونیورسٹی کی ساکھ کو متاثر کیاجائے اور اسی لئے اس پر حملہ کیاگیا ۔ عرفا ن حیدر نے کہاکہ یونیورسٹی پورے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سیکولرازم کی ایک مثال ہے جہاں پوری دنیا سے آنے والے طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں لیکن کچھ انتہاپسند تنظیمیں اسے بدنام کرنے پرتلی ہوئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو ایسی تنظیموں پر پابندی عائد کرنی چاہئے جو ملک کی سالمیت کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہیں ۔