عظمیٰ نیوزسروس
جموں// دیویندر سنگھ کلوریا اور جنرل زوراور سنگھ میموریل ایجوکیشن اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی چیئرمین اور ٹرسٹی ریا کلوریہ نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا سے ملاقات کی۔ ترون اپل، چیئرمین، نربھیا بھارت فاؤنڈیشن نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں منشیات کی لعنت کے خلاف جنگ میں اپنی فاؤنڈیشن کی کوششوں سے آگاہ کیا۔اس دوران سابق وزیر اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر شیخ عثمان مجید نے بھی منوج سنہا سے ملاقات کی۔بی جے پی کے ترجمان شی ابھیجیت جسروٹیا نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر سندیپ گپتا، ریجنل ڈائریکٹر IGNOU جموں نے لیفٹیننٹ گورنر کو انڈرگریجویٹ سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے تعلیمی پروگراموں اور جموں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں لرنر سپورٹ سنٹرز کے قیام کے بارے میں بریفنگ دی۔