لندن //دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 35 لاکھ 56 ہزار 326 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 30 لاکھ 57 ہزار 781 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 85 لاکھ 66 ہزار 740 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 517 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 19 لاکھ 31ہزار 805 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 82 ہزار 456 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 470 ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 82 ہزار 570 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 56 لاکھ 9 ہزار 4 مریض سامنے آچکے ہیں۔برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 78 ہزار 530 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار 885 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 1 ہزار 597 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 53 لاکھ 39 ہزار 920 رپورٹ ہوئے ہیں۔روس میں کل اموات 1 لاکھ 6 ہزار 307 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 18 ہزار 854 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 307 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 93 ہزار 307 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 36 ہزار 613 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 43 لاکھ 84 ہزار 624 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 17 ہزار 633 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 91 ہزار 63 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 77 ہزار 216 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 34 لاکھ 35 ہزار 840 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 81 ہزار 86 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 31 لاکھ 80 ہزار 810 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔