پونچھ//عازمین حج پر جانے والے افراد کیلئے دوسرے مرحلے کی تربیت کا اہتمام کیاگیا۔اس سلسلے میں کمیونٹی ہال پونچھ میں ایک تربیتی پروگرام منعقد ہواجس میں ضلع پونچھ کے تمام عازمین حج نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی عبدالحمید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت اوردیگران بھی موجودتھے۔اس موقعہ پر عازمین حج کو دوران حج ادا کئے جانے والے ارکان کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقعہ پر بتایاگیاکہ چودہ جولائی سے فلائٹیں شروع ہوجائیں گی جس کیلئے عازمین حج تیاریاں مکمل کریں۔عازمین حج کو یہ بھی بتایاگیاکہ انہیں دوران سفر کہاں کہاں قیام کرناہے اور کتنے دن کہاں بتانے ہیں۔