پونچھ //سابق چیف ایجوکیشن افسر پونچھ محمد عارف ملک کے اعزاز میں محکمہ تعلیم کی طرف سے الوداعی تقریب منعقد کی گئی ۔موصوف چند روز قبل ہی ملازمت سے سبکدوش ہوئے ہیں ۔ ملک نے اپنی چھتیس سالہ سروس کے دوران محکمہ میں مختلف عہدوں پر کام کیا اور وہ لیکچرار ، پرنسپل ، پرنسپل ڈائٹ اور چیف ایجوکیشن افسر کے عہدے پر تعینات رہے ۔ان کے اعزاز میں پونچھ میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔ اس موقعہ پر ملک نے اپنے خطاب میں کہاکہ سرینگر میں چیف ایجوکیشن افسر کے دوران سروس ان کی زندگی کا سنہرا دور تھا اور انہوںنے محکمہ کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی کوشش