محمد تسکین
ینکر// بانہال کے دور افتادہ علاقہ نیل میں مقامی طلباء کیلئے فوج کی طرف سے چھ ہفتوں تک جاری رہنے والا کمپیوٹر ایجوکیشن کا پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔ اختتامی تقریب میں بارہ راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر وجے کمار اور دیگر افسران اور مقامی معززین موجود تھے۔ فوج کے اس کمپیوٹر تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوان طلباء کو سرمائی تعطیلات کے دوران ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا، تکنیکی آگاہی کو فروغ دینا، اور مستقبل کے لیے انہیں بااختیار بنانا تھا۔ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے اس سرمائی کمپیوٹر تربیت کے دوران، طلباء نے کمپیوٹر کے بنیادی آپریشنز، ٹائپنگ کی مہارت، انٹرنیٹ کے استعمال، اور بنیادی کوڈنگ کے تصورات کی تربیت حاصل کی۔اختتامی تقریب میں کامیابی اور جوش و خروشں کے احساس سے طلبہ و طالبات نے اپنی نئی حاصل کی گئی کمپوٹر تعلیم میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔