سانبہ //ضلع سانبہ اور کٹھوعہ کے ٹریفک حکام کا ایک اجلاس کانفرنس ہال سانبہ میں منعقد ہوا ۔ایس ایس پی ٹریفک پولیس جموں رورل کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں ضلع سانبہ اور کٹھوعہ کے ٹریفک پولیس کے آفیسران نے موجود تھے ۔اس اجلاس کے دوران آفیسران کی جانب سے دونوں اضلاع میں ٹریفک کے سلسلہ میں پیش آرہے مسائل اور ان کے حل کیلئے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اجلاس کے دوران ان دونوں اضلاع میں ائور لوڈنگ ،تیز رفتاری ،سیٹ بیلٹ اور لوازمات کے بغیر گاڑیاں چلانا ،قومی شاہراہ و دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام وغیرہ مسائل زیر غور آئے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک پولیس رورل جموں نے آفیسران کو ہدایت جاری کیں کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے دونوں اضلاع میں ناکوں کے علا وہ دیگر اقدامات کا انعقاد کر یں ۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر نے والوں کیساتھ قانو ن کے تحت کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ عوام کو قوانین کے بارے میں بیدار بھی کریں ۔