بانہال//ضلع رام بن کے علاقوں میں اتوار رات سے وقفے وقفے کی بارشوں سے لوگوں کو گرمی سے کسی حد تک راحت ملی ہے۔ اتوار رات اور پیر کی صبح اور شام کے اوقات میں بانہال اور رام بن ضلع کے دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی ہلکی بارشیں ہوئیں اور پیر شام تک موسم ابرآلود ہی تھا۔ بارشوں کی وجہ سے اگرچہ لوگوں راحت ملی ہے تاہم حبس کہ وجہ سے گرمی کی شدت میں زیادہ کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔البتہ درجہ حرارت چند ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ بارشوں کے باوجود جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت بنا کسی خلل کے جاری رہی اور دونوں طرف سے مسافر گاڑیوں نے شاہراہ پر سفر کیا جبکہ مال بردار ٹرکوں کو ادہمپور اور جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت تھی۔ پیر کے روز جموں سے سرینگر جانے والی تمام گاڑیوں کو تجرباتی طور بانہال قاضی گنڈ فورلین ٹنل کے اندر سے چلنے کی اجازت تھی جبکہ ایک ٹنل کے اندر جری ضروری کام کی وجہ سے وادی کشمیر سے جموں کی طرف آنے والے ٹریفک کو جواہر ٹنل کے راستے ہی سفر کرنے کی اجازت تھی۔ پیر کی شام بارشوں کا ایک او وقفہ ہوا ہے اور موسم مسلسل اگرابر آلود ہے اور شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی۔