ضلع راجوری میں سکول پرنسپل دوران ڈیوٹی اچانک فوت

سرینگر//راجوری ضلع میں سنیچر کو ایک سرکاری سکول کا پرنسپل، جو انچارج زونل ایجوکیشن آفیسر بھی تھا، دوران ڈیوٹی اچانک فوت ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ سکول پانی ہڈ کا پرنسپل اور پیری زون کا انچارج ایجوکیشن آفیسر راجیس گپتا ایک سکول کا معائینہ کرنے کیلئے جاتے ہوئے فوت ہوگئے۔ 
اطلاعات کے مطابق گپتا نے بے چینی کی شکایت کی اور فوراً ہی فوت ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ماہرین گپتا کی موت کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہےں۔