صوبائی کمشنر کی زیر صدارت میٹنگ

سرینگر //ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے منگل کو سرینگر میں کشمیر کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن نے میٹنگ کے دوران تمام اضلاع میں کورونا معاملات ، رابطوں کی تلاش ، ویکسینیشن، قرنطین اور کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے دیگر معاملات کی جانکاری دی۔میٹنگ میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں، ڈائریکٹر ہیلتھ ، ڈائریکٹر سیاحت، ایس پی ہیڈکوارٹر، سیاحت سے جڑے افراد اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران ڈویژنل کمشنر نے متاثرین کے رابطوںکا پتہ لگانے میں تیزی لانے پر زور دیا ۔انہوں نے تمام اضلاع میں ٹیسٹنگ اور ٹیکہ کاری میں تیزی لانے پر زور دیا ۔ انہوں نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مخالف ایس او پیز پر سختی سے عمل ہونا چاہئے اور عوامی مقامات پر لوگوں کو بغیر ماسک کے گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے تمام متاثرین کو گھر قرنطین کرنے اور مختلف زمروں کو سختی سے عملانے پر زور دیا ۔  انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاتر کے آغاز سے قبل تمام خدمات فراہم کرنے والے افراد کو کورونا مخالف ٹیکہ لگایا جائے۔