سرینگر //ڈل علاقے سے منتقل کئے گئے باشندوں کے با زآبادکاری منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں لائوڈا کی 108ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈل باشندوں کو معاوضہ اورپلاٹوں کی فراہمی کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ اُن ڈل باشندوںکو معاوضہ اورپلاٹ فراہم کئے جائیں گے جن کے ڈھانچے آبی نائو پورہ ،نند پورہ اور کارپورہ بٹہ پورہ سے ہٹائے جارہے ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا رکھ آرتھ بمنہ میں 3100پلاٹ دستیاب رکھے گئے ہیں اور7مرلہ کے یہ پلاٹ منتقل کئے جارہے ،ڈل باشندوں کو الاٹ کئے جائیں گے ۔رکھ آر تھ میں 750پکے اورکچے ڈھانچے تعمیر کئے گئے ہیں جہاں اُن کے لئے سیوریج ،ڈرینیج ،بجلی،پانی اور سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مستفیدین کو ضرورت اورسہولیات کے مطابق پلاٹ فراہم کئے جارہے ہیں۔میٹنگ کے دوران رکھ آرتھ میں پلاٹوں کی فراہمی اور معاوضے کے ادائیگی کے سلسلے میں کئی معاملات کو منظوری دی گئی ۔صوبائی کمشنر نے لائوڈا کو ڈل علاقے میں ایسے ڈھانچے فوری طور منہدم کرنے کی ہدایت دی جن کے لئے معاوضہ اور ادائیگی کی گئی ہے اور جو پہلے ہی رکھ آرتھ منتقل ہوچکے ہیں۔صوبائی کمشنر مسماری رپورٹ 10دنوں کے اندر اندر ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں بھیجنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ،وی سی لائوڈا ،سیکریٹری،کلکٹر وی سی ایس ڈیاے اورجوائنٹ کمشنر ایس ایم سی کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔