پونچھ //صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گپتا نے چکاں داباغ ٹریڈ فیسلیٹیشن سنٹر پونچھ کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کاموںکاجائزہ لیا ۔ٹریڈ سنٹر میں10.25کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف تعمیراتی کام ہورہے ہیں۔اس دوران انہوںنے حالیہ آرپار شلنگ کے دوران تباہ ہوئے ڈھانچے کا جائزہ بھی لیا اور متعلقہ حکام پر زور دیاکہ وہ اس کی جلد سے جلد مرمت کریں تاکہ پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے ۔وزیر موصوف نے اس موقعہ پرچکاں داباغ کے راستے ہندوپاک کے درمیان ہورہی تجارت کا جائزہ بھی لیا ۔انہوںنے افسران پر زور دیاکہ وہ تجارتی سرگرمیوںکو مزید دوستانہ ماحول میں انجام دینے کیلئے اقدامات کریں۔وزیر کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گروندر جیت سنگھ ،جنرل منیجر ڈی آئی سی تلک راج تھاپا، کسٹوڈین چکاںداباغ تنویر احمد ،ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ مشتاق احمد رینہ ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر آفتاب انور ، اسسٹنٹ انجینئر و دیگرافسران بھی تھے ۔