سرینگر//تحریک حریت نے ناصر احمد پٹھان صفا کدل کو تھانہ صفاکدل میں تھرڈ ڈگری ٹارچر کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کو تھانے میں سخت جسمانی تشدد کیا گیا۔ لواحقین کے مطابق ناصر احمد پٹھان کے سر میں مارپیٹ کی وجہ سے 7ٹانکیں لگے ہیں جس کی وجہ سے اس کی حالت خراب بنی ہوئی ہے۔اب ناصر احمد کو تھانہ نوہٹہ شفٹ کیا گیا ہے جہاں اس کی جسمانی حالت انتہائی نازک بنی ہوئی ہے۔ تحریک حریت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ موصوف پر ڈھائے گئے پولیس تشدد کا سنجیدہ نوٹس لے کر لواحقین کو انصاف دلائیں۔