سرینگر//محکمہ خوراک ، شہری رسدات اور امورصارفین و عوامی تقسیم کاری نے ریاستی اور ضلعی صارفین تنازعات کے ازالے کے لئے کمیشن میں خالی اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 18 مارچ ، 2019 ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ، دستیاب خالی اسامیوں کیلئے محکمہ نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ، ضلعی سطح پر صارفین تنازعہ کے ازالے کے لئے کمیشن (ضلعی کمیشن) کے ممبر کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔جموں وکشمیر کے اضلاع میں 20 خالی اسامیاں ہیں ، ضلعی کمیشن کے ہر ضلع میں ایک اسامی خالی ہے۔اس کے علاوہ ، محکمہ امور صارفین نے جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ممبر (خواتین) ، ضلعی صارف تنازعات کے ازالے کے لئے کمیشن (ضلعی کمیشن) کے عہدوں کے لئے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔اسی طرح محکمہ نے ایک خالی عہدے کے لئے ریاستی صارف تنازعات کے ازالے کے کمیشن میں صدر کی تقرری کے لئے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔ درخواست دہندہ ایک ایسا فرد ہونا چاہئے جو ہائی کورٹ کا جج ہو ، یا رہا ہو۔ محکمہ امور صارفین نے جموںکشمیر میں ممبروں کی 3 خالی اسامیوں کے لئے ریاستی صارف تنازعہ کے ازالے کے لئے کمیشن میں ممبر کے لئے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔ درخواست دہندہ کی عمر 40 سال ہونی چاہئے اور اس کا 10 سال تجربہ ہونا ضروری ہے کہ اس نے ضلعی عدالت کے پرزائڈنگ آفیسر یا مساوی سطح پر کسی بھی ٹریبونل میں خدمات انجام دی ہو۔دریں اثناء محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے ریاستی صارفین تنازعہ کے ازالے کے لئے ایک خاتون ممبر سے بھی درخواست طلب کی ہے۔