پونچھ //شیعہ فیڈریشن کے نائب صوبائی صدر محمد بشیر میر کی قیادت میں بنو میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں میں مقامی لوگوں کے علاوہ شیعہ فیڈریشن کے متعدد کارکنان نے شرکت کی۔ اس دوران 10دسمبر بروز اتوار جموں میں منعقد ہونے جارہی ہے عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد بشیر میر نے کہا کہ فیڈریشن کے صوبائی صدر عاشق حسین خان کی قیادت میں ہونے جارہی اس سیرت کانفرنس میں ریاست جموں و کشمیر کے جید علمائے کرام کے ساتھ ساتھ بیرون ریاست اور بیرون ملک سے جید علماء شرکت کررہے ہیںجو مختلف فرقوںسے تعلق رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ان علماء کو سننا باعث فخر ہوگا۔انہوںنے اپیل کی کہ کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کریں ۔اس موقعہ پر نثار حسین میر، ماسٹر اطہر حسین بٹ،عارف میر، شاکر حسین بٹ، مقداد علی میر، غلام محمد میر، اطہر علی میر، حیدر علی میر، شیخ ہادی اور مبشر حسین میر بھی موجو دتھے ۔