بارہمولہ //شمالی ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر 2 موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گئے۔جمعرات کے روز شیری بارہمولہ میں پٹرول پمپ کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹپر زیر نمبر-9667 JK02AK اور موٹرسائیکل کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس پر دو افراد سوار تھے۔جن میں امتیاز احمد خان ولد عبد المجید خان ساکنہ زہم پورہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ خالد احمد شیخ ولد محمد یوسف شیخ ساکنہ زہم پورہ شدید زخمی ہوگیا۔جسے فوری طور ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ ادھر ایس ایچ او شیری امتیاز احمد نے بھی دونوں افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا ہے۔ادھر جونہی دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو ان کے آبائی علاقے میں پہنچایا گیا تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔