پونچھ // ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے پونچھ کے مین پمپنگ سٹیشن ڈونگس کا دورہ کرکے 5000 لیٹر والا پانی کا ٹینکر محکمہ پی ایچ ای کے نام وقف کیا تاکہ عوام کو بر وقت پانی مہیا کیاجاسکے۔ اس دوران انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں کی عوام کو دیگر پریشانیوں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی قلت کا مسئلہ بھی درپیش رہتا ہے اورگائوں دیہات میں لوگ دور دراز سے پانی لاکر بمشکل اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای عوامی مشکلات کے ازالے کیلئے دور دراز اعلاقوں میں ٹینکروں سے پانی پہنچاتا ہے مگرانہوں نے اس بات کا مشاہدہ کیاہے کہ گاڑیوں کی کمی کی وجہ سے یہ کام آسان نہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے پانی کا ٹینکر دستیاب کروایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک سپلائی پہنچ سکے ۔انکے ہمراہ چیف انجینئر پی ایچ ای و دیگر افسران بھی تھے ۔