منڈی// منڈی کے تکیہ شریف اعلی پیر کی نورانی جامعہ مسجد شریف میں اراکین کمیٹی کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے افتتاح سے متعلق تقریب کا اہتمام کیا جس میں رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی بطورمہمان خصوصی مدعوتھیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شہنازگنائی نے اعلی پیر منڈی کے لئے پراٹیکشن وال'دس شمسی لائٹ'ایک لائبریری کا پراجیکٹ منظور کروایا تھا جس کے سلسلہ میں کمیٹی اعلی پیر نے انکا شکریہ ادا کیا۔اس دوران مقررین نے صدر کمیٹی مفتی الطاف حسین' امام مسجد سید شاہد بخاری ،آفتاب گنائی ،ماسٹر امیر دین احمد بھٹ،شمیم گنائی ،اکرم لون ،حاجی محمد عبداللہ ، فاروق سرپنچ یوتھ غلامان مصطفی صدر ایم ایم پٹھان نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ اس ادرہ کی بنیاد مرحوم غلام احمد گنائی نے رکھی تھی جس کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے انکی بیٹی ڈاکٹر شہنازگنائی نے آج اتنے بڑے پراجیکٹ کو منظور کروایا جس کی یہاں کی عوام نسل در نسل شکر گزار رہے گی ۔اس موقعہ پر تقریب کے شرکاء نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر گنائی کا شکریہ ادا کیا ۔اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض حمید نباض نے انجام دیئے۔