جموں //کمشنر جے ایم سی پنکج مگوترہ نے منگل کے روز شہر میں صحت و صفائی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کااہتمام کیا۔انہوں نے ہر ایک وارڈ میں صفائی وستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے ہیلتھ افسر کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں صفائی و ستھرائی کیلئے فیلڈ عملہ کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ user charges کا گراف بھی کم ہے او راس کو ضمع کرنے کیلئے متحرک ہونے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ گھر گھر جا کر کوڈا کرکٹ جمع کرنے کی سہولیت کارپوریشن کے ہر وارڈ میں شروع کی جائے گی۔انہوں نے ٹرانسپورٹ افسر سے ہیلتھ ونگ کے ساتھ بر وقت گاڑیاں مہیا کرکے تال و میل کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ کوڈا کرکٹ مناسب وقت پر اکٹھا کیا جاسکے۔انہوں نے ہیلتھ افسر سے کافی تعداد میں ویسٹ تیار کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کو کہا جنھوںنے ابھی تک اپنے اداروں میں کمپوزٹر نصب نہیں کیا ہے۔انہوں نے ہر وارڈ میں صفائی کرمچاریوں کی حاضری کی چیکنگ کرنے کی ہدایت دی،تاکہ جے ایم سی کے حدود میں صفائی بر قرار رکھی جا سکے۔انہوں نے ہیلتھ افسر سے مون سون کے دوران نالیوں کی روکاوٹوں کو دورکرنے کے لئے متحرک رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینکیںاور جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی،تاکہ انکے ورڈ کو صاف و شفاف رکھا جائے گا۔ اجلاس میں جوائنٹ کمشنر پردیپ سنگھ ، سیکرٹری سونینا شرما ، ہیلتھ افسر ڈاکٹر سلیم خان ، سی ٹی او طلعت محمود خان ، اسسٹنٹ سینٹیشن افسر وں ، ٹرانسپورٹ افسر اور سینٹری انسپکٹروں نے بھی شرکت کی۔