جموں//گورنرستیہ پال ملک نے راج بھون میںایک تقریب کے دوران سٹیٹ سروسز ڈلیوی گیٹ وے( سی ایس ڈی جی) پر 7 محکموں کی19 گورنمنٹ ٹُو سیٹیزن آن لائین خدمات کی شروعات کی۔گورنمنٹ ٹُو سیٹیزن خدمات کا آن لائن عمل جے اینڈ کے اِی گورننس ایجنسی، آئی ٹی محکمہ نے سی ڈی اے سی ممبئی کے اشتراک سے تیار کیا ہے اور یہ www.jk.gov.in. پر دستیاب ہیں۔ اب ایس ایس ڈی جی پر خدمات کی تعداد26 تک پہنچ گئی ہے۔سوگات بسواس نے ایس ایس ڈی جی کے پروجیکٹ کے بارے میں ایک پریذنٹیشن دی اور کہا کہ شروع کی گئی نئی خدمات سے ہر سال سات لاکھ مستحقین مستفید ہوں گے۔ اپنے خطبے میں گورنر نے مختلف محکموں کی آن لائن خدمات تیار کرنے کے لئے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک بٹن دبانے سے لوگوں کو معیاری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے سیکریٹری آئی ٹی پر زور دیا کہ وہ مزید آن لائن خدمات تیار کریں اور ایک یوزر فرینڈلی موبائل ایپ بھی تیا ر کریں۔گورنر نے اودہمپور ضلع میں مربوط سماجی تحفظاتی سکیم کے تحت20 ہزار سے زائد معاملات میں ڈی بی ٹی واگذار کرنے کی بھی منظوری دی۔