راجوری//ضلع انتظامیہ راجوری نے ضلع بھر میںجون مہینے کے دوران لوگوں کی شکایتوں کو حل کرنے اور عوامی خدمات کی دستیابی سے متعلق 112 کیمپوں کا شیڈول مرتب کیاہے۔ان کیمپوں کے دوران مستقل رہائشی اسناد ، ذات سے متعلق سند ،آمدن سے متعلق سندجاری کرنے کے علاوہ گردھاواری ، جمع بندی اور مثل حقیت جیسے دستاویزات جاری کئے جائیں گے۔علاوہ ازیں کیمپوں کے دوران التوأ میں پڑی 10,000اہم اسناد کو بھی کلیر کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر ریوینو رنجیت سنگھ کے مطابق یہ کیمپ 7؍جون پنچایت گھر سسل کوٹ ،14؍جون کو نیابت ہیڈ کوارٹرگھمبیر مغلاں ، 21؍جون پنچایت گھر پوٹھہ اور 28؍جون پنچایت گھر گھمبیر برہمنا میں منعقد کئے جائیں گے۔ایس ڈی ایم کوٹرنکہ گوپا ل سنگھ ، تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کے ہمراہ یہ کیمپ 7؍جون کو پیری ،14؍جون کو سموٹ ، 20؍جون جمولا اور 27؍جون کو مندر گالا میں منعقد کریں گے۔ایس ڈی ایم تھنہ منڈی ایم ایم مرزا یہ کیمپ 3؍جون کو منگوٹا، 8؍جون راجدھانی، 15؍جون کو سیام سمات اور 29؍جون کو کوٹے میں منعقد کریں گے۔اسی طرح ایس ڈی ایم کالا کوٹ خالد حسین تحصیلداروں کے ہمراہ یہ کیمپ 8؍جون کو پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلہ تتا پانی ،17؍جون کو ڈاک بنگلہ موگلا اور 29؍جون کو ڈاک بنگلہ سولکی میں منعقد کریں گے ۔ایس ڈی ایم سندر بنی کرتار سنگھ یہ کیمپ 7؍جون کو بنڈرائے پنچایت گھر تھنگرویٹ ، 14جون کو ناہ صوفہ ، 18جون کو کانگری پنچایت گھر اور 28جون کو ہتھل جی ایچ ایس میں منعقد کریں گے۔ایس ڈی ایم نوشہرہ ہربنس لال کی طرف سے ان کیمپوں کا انعقاد 7؍جون کو پنچایت گھر لام ،14؍جون کو پنچایت گھر لروکا ، 21؍جون کو پنچایت گھر سیری ، 28؍جون کو پنچایت گھر گنیا میں کیا جائے گابلاک ڈیولپمنٹ افسر اور مختلف محکموں کے بلاک سطحی افسران بھی ان کیمپوں میں شرکت کر کے بین محکمہ تال میل کے ذریعے سے لوگوں کے مسائل حل کریں گے۔ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر بھی ایک ماہ کے دوران اس طرح کے چار چار کیمپوں میں شرکت کریں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجور ی ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کیمپوں میں بھاری عوامی شرکت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں کو درپیش شکایات کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معیاری سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔