شوپیان// شوپیان کے پنجورہ علاقے میں عبدالرحیم میر کادو منزلہ رہائشی مکان آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوگیا۔مقامی لوگوں کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب پنجورہ میں رہائشی مکان سے اچانک نمودار ہوگئی۔آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اُس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے آگ پر قابو کرنے کی کوشش کرنے کے باوجود مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔