شوپیان+ڈورو// سیکورٹی فورسز نے شوپیان ، پانپور اور ویری ناگ میں محاصرے کر کے تلاشیاں لیں لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔44آر آر اور 178بٹالین سی آر پی ایف نے اتوار کی رات دیر گئے ہری پورہ امام صاحب شوپیان کا محاصرہ کیا اور شبانہ تلاشیاں لیں۔ کئی گھنٹوں تک یہ کارروائی جاری رہی جس کے بعد محاصرہ ہٹایا گیا۔ پیر بعد دوپہر 44آر آر اور 178بٹالین سی آر پی ایف کے علاوہ پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے موہن پورہ امام صاحب شوپیان کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کارروائی کی۔ بعدمیں کہا گیا کہ ایک کمین گاہ کو تباہ کیا گیا لیکن معلوم ہوا ہے کہ وہ خالی تھی۔بعد میں تلاشی آپریشن ختم کیا گیا۔ادھر گالندر پانپور میں 50آرآر، اونتی پورہ پولیس، اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر محاصرہ کیا ۔ انہیں علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جموں سرینگر پرانی شاہراہ پر گالندر کے قریب ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی معطل کر دی گئی ہے۔کئی گھنٹوں تک یہاں تلاشیاں لیں گئیں لیکن بعد میں کریک ڈائون ختم کیا گیا۔ادھر فوج اور ایس او جی نے ویری ناگ کے کئی بستیوں کا محاصرہ کرکے تلاشی کاروائی عمل میں لائی۔پیر کی شام 19 ا?ر ا?ر فوج ایس او جی اور سی آر پی ایف نے ٹھوکر پورہ، باغوان پورہ ویری ناگ کو جنگجووں کی موجودگی کے متعلق موصولہ اطلاع ملنے پر محاصرے میں لیااور گھر گھر تلاشی لی۔