شمالی کوریا کی ٹرین لاک ڈاؤن کے بعد پہلی بار چین میں داخل

سیول// (یو این آئی) شمالی کوریا کی ایک مال گاڑی  (ٹرین) نے اتوارکو  چین کی سرحد پر واقع شہر ڈانگ ڈونگ میں داخل ہوئی۔ کووڈ-19  وبا کی وجہ سے بارڈر لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا سے کوئی ٹرین چین کی سرحد میں داخل ہوئی ہے۔ ٹرین نے  یالوندی  کے پل کو عبور کر کے چین میں داخل ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی چین اور شمالی کوریا کے درمیان زمینی لین دین دوبارہ شروع ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ایک سرکاری ذرائع نے کہا، "اس کا مطلب ہے کہ مواد کا تبادلہ (شمالی کوریا اور چین کے درمیان) باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے" قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ قمری نئے سال، بیجنگ سرمائی اولمپک کے افتتاح اور شمالی کوریا کے سابق صدر اور موجودہ رہنما کم جونگ اْن کے مرحوم والد کم جونگ اِل کی سالگرہ جیسے اہم انعقادات سے پہلے پیش آیا ہے۔