شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں دو غیر مقامی مزدور لاپتہ

سرینگر//شمالی ضلع کپوارہ کے ماور ہندوارہ میں دو غیر مقامی مزدور گذشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں۔
نیوز ایجنسی جی این ایس نے مزدوروں کے ٹھیکہ دار محمد شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 25سالہ سنیل منجھی ولد راجن منجھی ساکن ستماری ضلع بہار اور 30سالہ محمد ممتاز ساکن مظفر پور بہار ،قلم آباد ماور علاقے سے دو دنوں سے لاپتہ ہیں۔یہ علاقہ قصبہ ہندوارہ سے دس کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔
شہادت کے مطابق دونوں میں سے کسی کے پاس موبائیل فون نہیں ہے اور نہ ہی ان کے پاس خاطر خواہ رقم موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کے لاپتہ ہونے کے سلسلے میں پولیس کے پاس رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔