سرینگر//شمالی ضلع بانڈی پورہ کی ایک32سالہ خاتون پیر کے روز سرینگر کے اسپتال میں دم توڑ بیٹھی جہاں اُسے کوئی زہریلی شے کھانے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق مذکورہ خاتون کو زہریلی شے کھانے کے بعد ضلع اسپتال بانڈی پورہ لیجایا گیا تھا جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے سرینگر منتقل کیا۔
خاتون نے سرینگر کے اسپتال میں ہی آخری سانس لی۔
خاتون کی خود کشی کی وجہ کا فوری طور پتہ نہیں چلا ہے تاہم پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہے۔