جموں//شعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کے زیراہتمام منعقدہ سہ روزہ جشن ِ اُردوکے دوسرے روزمختلف سرگرمیوں مثلاً تقریری مقابلہ،ادبی کوائز، خطاطی مقابلہ اوربیت بازی مقابلہ کااہتمام کیاگیاجن میں شعبہ اُردوکے طلباء واسکالرس نے اپنی صلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیا۔اس موقعہ پرنامورادیب وشاعرانجینئراسلم شہزادمہمان خصوصی تھے۔اس دوران ججزنے مختلف مقابلوں کابغورجائزہ لینے کے بعدفاتح اوررنراپ طلباء کے ناموں کااعلان کیاجنہیں انعامات سے نوازاگیا۔تقریری مقابلے کاموضوع’اُردوکی موجودہ صورت ِ حال اورفروغ کے امکانات‘تھاجس میں اشتیاق احمد ،نوازشریف ، رزاق احمد ،مہنازہ اختر ،بہاری لال اورارم نوازنے حصہ لیا۔تقریری مقابلے میںمہنازہ اخترفاتح رہیں جبکہ عبدالزاق رنراپ رہے۔ادبی کوئزمیں ابوالکلام آزادٹیم (گلزاراحمد، ارم نواز، شائستہ شریف، آسیہ سلطانہ )، علامہ اقبال ٹیم (مقیت احمدشیخ، شکیل احمد ، مہنازہ اختر ،اسحاق احمد، رجنی دیوی )اورمنشی پریم چندٹیم ّعشرت حسین،پرتاپ سنگھ ،رزاق احمد، جبینہ مغل ، گرجہ دیوی )نے حصہ لیا۔ادبی کوئزمقابلے میں منشی پریم چندٹیم فاتح جبکہ علامہ اقبال ٹیم رنراپ رہی۔خطاطی مقابلے میں بشریٰ امبرین، آصف احمد، اسراراحمد اورمشتاق احمد نے حصہ لیاجس میں بُشریٰ امبرین اول فاتح،محمدآصف وانی رنراپ اوراسراراحمدتیسرے مقام پر رہے۔آخرمیں بیت بازی مقابلے میں قرۃ العین حیدر ٹیم (شکیل احمد، مہنازہ اختر،نوازشریف، مقیت احمد ) ، پروین شاکرٹیم (یاسرعرفات ،عشرت حسین ، منیرالامراء ،اسحا ق احمد)نے حصہ لیا۔اس میں قراۃ العین حیدرٹیم فاتح جبکہ پروین شاکرٹیم رنراپ رہی ۔انجینئراسلم شہزادنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے طلباء کی صلاحیتوں کوسراہااوراس طرح کے مقابلوں کوفروغ دینے پرزوردیا۔