جموں // شری رام سینا کے ریاستی صدر راجیو مہاجن نے این سی کے صوبائی صدر دیونیدر سنگھ رانا و دیگر سینئر رہنمائوں کی موجودگی میں پیر کے روز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر مہاجن نے تنظیم کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے پروگراموں کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لئے کام کرنے کی حلف لیا۔اپنے خطاب میں مہاجن نے کہا کہ این سی ریاست میں فقط ایک ایسی جماعت ہے جو ہر امتحان میں پاس ہوئی ہے ،جس نے مشکل ترین حالات میں بھی سیکولر ازم کا جھنڈا بلند رکھا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ تمام صیح خیالات ولاے لوگ اکٹھا ہو کر سیکولرازم طاقتوں کو مستحکم کرنے کے لئے کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اس وقت مشکل ترین دور سے گُذر رہی ہے اور ضرورت ہے کہ ریاست کو اس دور سے باہر نکالا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی شان بحال کرنے کے لئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اورعمر عبداللہ ایک امید ہے۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکرٹری رتن لعل گپتا، صوبائی سیکرٹری شیخ بشیر احمد کے علاوہ سوم دت کھجوریہ اور سبھاش شرما بھی موجود تھے۔