۔کٹرہ //چیف ایگزیکٹو افسر شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ سمرن دیپ سنگھ نے جمعرات کے روز شرائن بورڈ کے پہلے بیچ کے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کی ،جنھوں نے رضا کارانہ طور سے کٹرہ میں نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس بٹالین کے6ہفتوں کی تربیت میں بٹھنڈا میں شمولت کی۔تربیت حاصل کرنے والوں نے سی ای او کو تربیت کے دوران تجربہ اور فیڈ بیک کی جانکاری دی۔سی ای او نے انہیں تربیت کامیابی سے تکمیل دینے پر مبارک باد دی۔سی ای او نے اسٹیشن سپروائر نیرج کٹوچ کو ااول پوزیشن ،منجیت سنگھ اور پون کمار کو مشترکہ طور سے دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی۔تربیت میں کل ملا کر14 ٹرینئز نے ’بی‘ گریڈ جبکہ 10نے ’سی ‘ گریڈ حاصل کیا۔سی ای او نے باقاعدگی سے ماک ڈرل پر زور دیا ،تاکہ ٹرینئز فٹ اور تیاری کے موڈ میں رہیں ۔یہ بات قانبل ذکر ہے کہ شرائن بورڈ اور این ڈی آر ایف نے حال ہی میں شرائن بورڈ کے عملہ کو مرحلہ وار طریقہ سے تربیت دینے کے لئے ایک اقرار نامہ پر دستخط کئے تھے۔تربیت پر بھیجے گئے عملہ میں سیکورٹی ،سینٹیشن ،میڈیکل اور جنرل کیڈر کے ملازمین بھی شامل تھے۔ٹرینئز کا اگلا بیچ 6جولائی کو بٹھنڈہ کے لئے روانہ ہوگا ۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر ارون کاروانی او ر ڈپٹی سی ای او امت ورمانی کے علاوہ بورڈ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔