مدھیہ پردیش//شبانہ اعظمی نے اندور میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ اب ماحول کچھ اس طرح کا بنایا جارہا ہے کہ حکومت کی تنقید کرنے والے لوگوں کو ملک مخالف کہہ دیا جاتا ہے۔اپنے بے باک انداز کیلئے مشہور بالی ووڈ کی اداکارہ شبانہ اعظمی نے اب مودی حکومت کو گھیرا ہے۔ شبانہ نے اندور میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ اب ماحول کچھ اس طرح کا بنایا جارہا ہے کہ حکومت کی تنقید کرنے والے لوگوں کو ملک مخالف کہہ دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بہتری کیلئے ضروری ہے کہ ہم یہاں کی برائیاں بھی بتائیں ، اگر ہم برائیوں کو نہیں بتائیں گے تو حالات میں اصلاح نہیں کرسکیں گے۔شبانہ نے کہا کہ ملک کا ماحول ایسا ہوگیا کہ اگر آپ حکومت کی تنقید کرتے ہیں تو آپ کو اسی وقت اینٹی نیشنل اعلان کردیا جائے گا ، ہمیں اس بات سے کسی بھی حال میں ڈرنا نہیں چاہئے ، اس لئے ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ شبانہ نے کہا کہ ہم گنگا جمنی تہذیب میں پلے بڑھے ہیں ، موجودہ حالات کے سامنے ہمیں گھٹنے نہیں ٹیکنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک خوبصورت ملک ہے ، لیکن لوگوں کو اس طرح تقسیم کرنے کی کوشش کی بھی حالت میں صحیح نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فسادات میں سب سے زیادہ تکلیف اگر کوئی برداشت کرتا ہے تو وہ خواتین ہوتی ہیں۔ فسادات میں خواتین کا گھر برباد ہوتا ہے اور اس کے بچے بے گھر ہوتے ہیں۔ فرقہ پرستی کے اس ماحول میں متاثر خواتین ہوتی ہیں۔ غور طلب ہے کہ شبانہ ایک ایوارڈ تقریب کے دوران اندور میں پروگرام سے خطاب کررہی تھیں۔