؎جموں //فرنچ کلب نے ٹیم جموں کے اشتراک سے ان اینٹر پرینورس اور ہستیوں کی عزت فزائی کی ،جنھوں نے اپنا کاموں سے جموں کا نام روشن کیا ہے۔اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سابقہ وزیر و بی جے پی کے سرکردہ لیڈر شام لعل شرما مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں میں کافی ٹیلنٹ ہے لیکن اسکو ملک بھر میںنکھار دینے کی ضرورت ہے، جس کے لئے ہمیں کاوشیں کرنا اپنا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے لوفگ مقامی زبان کو بولنے میں شرم محوس کرتے ہیں اور ہمیں اپنی زبان اور ثقافت کو نہیں بھولنا چاہیے۔انہوں نے نوجوانوں کو صحت مند رہنے کی صلاح دی کیونکہ صحت ایک بیش بہا سرمایہ ہے۔ٹیم جموںکے چیرمین زور آور سنگھ ،جو کہ اس موقعہ پر مہمان ذی وقار تھے ،نے کہا جوان سال اینٹر پرینورس نے نہ صرف اپنے آپ کو زندہ رکھا ہے بلکہ دیگر لوگوں کے لئے بھی روزگار کے مواقعے پیدا کئے ہیں اور یہ لوگ اپنے اپنے شعبوں میں اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں فرنچ کلب کی جانب سے ان اینٹر پرینورس کی عزت افزائی کرتے ہوئے کافی مسرت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ریاست میں منشیات کی بدعت تیزی سے پھیلتی ہے ،خصوصاً نوجوانوں میں ،جو کہ باعث تشویش ہے۔انہوں نے اس موقعہ پر موجود نوجوانوں سے منشیات کی لعنت سے دور رہنے کی تلقین کی۔پروگرام سے بی جے پی کے ضلع صدر بلدیو سنگھ بلاوریہ نے بھی خطاب کیا۔پروگرام کا اہتمام زیر نگرانی صدر و بانی فرنچ کلب ارون شرما منعقد کیا گیا ،جبکہ پروگرام کے سپانسر ٹیم جموں، 39 بیکرس، نیوی کلکشن ،ویلنیس زون ،ہیڈ ماسٹرس سیلون اینڈ سپا، سجاوٹ اور چاکلوٹ،روہنی پرنٹرس اور جموں نیوز لائن 24X7 تھے۔اس موعہ پر موجود فرنچ کلب کے سینئر ممبروں میںساکشی گپتا، تپاس ٹنڈن ، اوجول سنگھ راٹھور، ارجن شرما ،کمل جنڈیال ،دیپکا وغیرہ شامل تھے۔