جموں//جموں و کشمیر میں اپنی ادبی،سماجی اورصحافتی طور پر خصوصی شخصیت کے طور پر معروف سر کردہ شاعر ادیب ، صحافی اور کثیر اللسانی معروف ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے کے تاسیسی صدر شام طالبؔ کے یومِ پیدائش پرتنظیم کے ادبی مرکزکڈذی سکول تالاب تِلّوجموں میں گذشتہ روز ایک خصوصی ادبی نِشست کا اِنعقاد ہوا۔اِس ادبی نِشست کی صدارت کے فرائض ریاست کے نامور صحافی اور شاعر و ادیِب آرش ؔ دلموترہ چیئرمین تنظیم نے سر انجام دِئے۔ جبکہ جانے پہچانے گلوکار شاعر اجیت سنگھ اپّل مہمانِ خصوُصی تھے۔ نِشست کی نِظامت کے فرائض اِس بار تنظیم کی نائب صدر سنتوش شاہ نادانؔ نے انجام دِئے۔ نِشست کے خصوُصی دوَر میں مختلف مقررین آرش دلموترہ، اجیت سنگھ اُپّل، سنتوش شاہ نادانؔ،ایم ایس وفا سنگدِلؔ، سرور چوہان حبیبؔ، عبدالجبّار بٹ اور چمن سگوچ نے شام طالبؔ کی شخصیّت کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوئے ادبی کُنج جموں کی ترویج و ترقّی کیلئے اُن کی مسلسل ادبی خدمات کو سراہا اور اُنھیں اُن کے77ویں یوُمِ ولادت ((1-7-1941 پر مُبارکباد پیش کی اِس موقعے پر چئیرمین آرشؔ دلموترہ نے کہا کہ یہ شام طالبؔ کا ہی دم خم ہے کہ ادبی کُنج جموںگُذشتہ 43برسوں سے اپنی ہفتہ وار ادبی نِشستوں کاانعقاد کرتی آرہی ہے۔ مقررّین نے اُن کی بہتر صحت اور درازی عُمر کی دُعا کی۔ اِس موقعہ پر شام طالبؔ نے سب کا دِلی شُکریہ ادا کِیا ۔ اِس دِن کے حوالے سے دو خصوُصی اُردو پیپر بھی پیش کِئے گئے۔’شام طالب ؔاور ادبی کُنج‘ از آرشؔ دلموترہ، داستانِ شام طالب چند اوراق از سنتوش شاہ نادان ‘ ۔ آج کے شعری دوَر میں مختلف شعراء حضرات نے محتلف زبانوں میں اپنے دیگر کلام کے علاوہ شام طالبؔ کی شخصّت پر بھی اپنی نظمیں ، غزلیں و قطعات بھی پیش کئے۔ اِس موقعہ پر گلوکار چمن سگوچ نے اپنی سُریلی آواز میں شام طالبؔ کی مشہور غزل ، کیا عجب منظر مُجھے یہ آنکھ دِکھلاتی رہی، میری ہی صوُرت میرے ہی سامنے آتی رہی ‘‘گا کر سب کو مسرور کر دِیا۔ ٓج کے شعری دوَر میں حِصّہ لینے والے شعراء کے اِسمائے گرامی اِس طرح ہیں:۔ آرشؔ دلموترہ ، سنتوش شاہ نادا نؔ، مالک سنگھ وفاسنگدلؔ، عبدالجبّار بٹ، سروَر چوہان حبیٖب، چمن سگوچؔ ، بِشن داس خاکؔ، سردار اِندر سنگھ چئیرمین ہمالین ہیریٹیج سوسائٹی، ر ا ج کمل، دیپک ؔبہاری، ایس کے گٗپتا، راجیو کُمار، سنجیو کُمار اور شام طالبؔ۔ نِشست کا اِختتام تنظیم کی طرف سے اِس کے جنرل سیکرٹری ایم ایس وفاؔسنگدل کی پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوا۔