عظمی نیوزسروس
چندی گڑھ//شال بے ہسپتال موہالی میں حال ہی گردوں کی نگہداشت کایونٹ قائم کیاگیاجوایک سنگ میل ہے۔ ڈاکٹرپریہ درشنی رنجن اورڈاکٹرکے ایل گپتاکی سربراہی میں یونٹ میں قبل ہی گردوںکئی کامیاب پیوندکاریاں کی گئیں۔ڈاکٹرپربھجوت سنگھ سی ای اوشال بے ہسپتال نے ڈاکٹررنجن اورڈاکٹرگپتا کی لگن اور تندہی کی سراہنا کی ۔ہسپتال میں ڈاکٹرجی ایس ناتھ کی قیادت میں ہڈیوں اورجوڑوں کے علاج کا بھی یونٹ قائم کیاگیا جہاں روبوٹ کی مدد سے گھٹنے کی جراحیاں کامیابی سے انجام دی جاتی ہیں۔