شادی پورہ سمبل میں عوامی دربار

بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے شادی پورہ سمبل میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا۔انہوں نے لوگوں کے مسائل سننے کے بعد افسران کو موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی ۔ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر احمد، سپرانٹنڈنٹ انجینئر فلڈ کنٹرول آبپاشی و دیگر افسران بھی تھے۔انہوںنے متعدد تعمیراتی کاموںکا جائزہ لیا۔انہوںنے مزید کہا کہ دورے کا مقصد عام لوگوں کے ساتھ رابطہ کرکے بنیادی مسائل سے جانکاری حاصل کرنا اور ان کا ازالہ کرنا ہے۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔