سوپور//سیوسوپورفٹبال ٹورنامنٹ میں منگلوارکوموسی بلیوزاورینگ بائزسوپور کے درمیان مقابلہ ہواجوموسی بلیوزنے ایک کے مقابلے تین گولوں سے جیت لیا۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیالیکن موسی بلیوزکے فرحان احمدنے دوگول اسکور کئے جبکہ محمدسلیم نے ایک گول کیا۔مخالف ٹیم صرف ایک گول کرسکی اور اس طرح یہ میچ موسی بلیوزنے 1کے مقابلے3گول سے جیت لیا۔ٹورنامنٹ کااہتمام بی اے بشارت،شبیراحمدحلوائی اورحاجی امتیازاحمدبٹ نے کیا ہے۔