منڈی//رکشا بندھن کے موقہ پر سینکڑوں عقیدت مندوں نے بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں میں پہنچ کر اپنی عقیدت کے پھول نچھاورکئے ۔ ہر سال کی طرح امسال بھی رکشا بندھن کا تہوار نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں خطہ پیر پنچال سے تعلق رکھنے والے سناتم دھرم سبھا کے لوگوں نے سینکڑوں کی تعداد میں بڈھا امرناتھ مندر منڈی پہنچ کر خصوصی پوجا ارچنا کی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ دو برس سے یوٹی اور بیرون ریاست سے آنے والی یاترا پر سرکار کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے جس کی وجہ سے اس بار بھی رکشا بندھن کے موقعہ پر یاتریوں کو یاترا کی اجازت نہ تھی۔ منڈی بڈھا امرناتھ میں ہر برس رکشا بندھن کے موقعہ پر میلالگایا جاتا تھا جس میں رکشا بندھن سے دس روز قبل بیرون جموں و کشمیر سے یاترا آتی تھی جبکہ اس موقعہ پر سوامی وشو آتما آنند کی سربراہی میں دشنامی اکھاڑا پونچھ سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں کی موجودگی میں چھڑی مبارک پیدل سفر کر کے بڈھا امرناتھ منڈی لائی جاتی تھی مگر گزشتہ دو برسوں سے کورونا وباء کی وجہ سے سرکار کی جانب سے تمام مذہبی پروگراموں پر عائد ہونے کی وجہ سے مختصر لوگوں کی موجودگی میں مذہبی تہوار منائے جا رہے ہیں اور رکشا بندھن کے موقعہ پر بھی کورونا پروٹوکال پر عمل پیرا ہو کر یاتر کی گئی رکشا بندھن کے اس پاون موقعہ پر سوامی وشو آتما آنند نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہر بہن اپنے بھائی کی کلائی پر راکھی باندھ کر اس پاک بھندن کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے اس موقعہ پر ملک اور خاص کر کے جموں و کشمیر کی عوام کو مبارک باد پیش کی اور ملک میں امن اور امان کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔اس موقعہ پر ڈی آئی جی پونچھ راجوری ،ایس ایس پی پونچھ اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بھی شرکت کی انتظامیہ کی طرف سے یاتریوںکیلئے بہتر سیکوررٹی انتظامات کئے گئے تھے۔