عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر کے مضافاتی علاقے کھنموہ میں بدھ کو سیمنٹ فیکٹری کے اندر ایک پُراسرار دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمی مزدوروں کی حالت مستحکم ہے۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور دھماکے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔