سرنکوٹ//سر زمین سرنکوٹ کے گاؤں کرکٹ میں عظیم ولی کامل سید پیر کریم شاہ غازی پر سالانہ عرس کااہتمام امسال بھی عقیدت مندوں نے بڑی شان وشوکت کے ساتھ منایا. ۔س دوران تلاوت قرآن مجید، ختم تشریف شریف اور ذکر و اذکار کی محافل سجائی گئی ۔یہ سلسلہ نماز ظہر تک جاری رہا جس کے بعد ایک پر نور تقریب منعقد کی گئی جس میں نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول کا نظرانہ پیش کیا اور علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے اولیاء اللہ حضرت کریم شاہ غازی کی حالات زندگی اور کمالات پر مفصّل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ درگاہ کلرکٹل بیلہ بیچ دریا کے ہے جس دونوں اطراف سے دریا رواں ہے۔ سید وجاعت حسین نے بتایا کہ کریم شاہ غازی کی بہت ساری کرامات اہم ہیں انہوں نے کہا یہ بہت بڑی درگاہ ہے جہاں لوگوں کی مرادیں پوری ہوتی ہیں. انہوں نے کہا 2014 کے سیلاب میں سب کچھ بہہ گیا تھا اور زیارت کے دونوں اطراف سے پانی چار فٹ اونچا بہہ رہا تھا لیکن سیلاب کا پانی زیارت کے احاطے میں داخل نہیں ہوا جبکہ کوئی ایسی جگہ نہیں بچی تھی جہاں پر سیلاب نے تباہی اور بربادی نہ کی ہو۔ انہوں نے کہا یہ ولی اللہ کی کرامت سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے زیارت پر آنے والی سڑک جوسیلاب کی نذر ہوگئی تھی ابھی تک اس سڑک کو بحال نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عقیدت مندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے ایپل کی کہ وہ سڑک کو جلد از جلد بحال کروائیں۔ اس دوران ارکین کمیٹی سیشن جج سرفراز حسین شاہ، ایڈوکیٹ تاج حسین شاہ، ایڈوکیٹ محمد امین بھٹی، سرور خان نے بھی خطاب کیا۔