حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کے سب ضلع مینڈھرمیں واقعہ دھارگلون بالاکوٹ میں پیر طریقت رہبر شریعت سید مقبول حسین شاہ المعروف پیر متو کا عرس بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں زائرین کی کثیر تعداد دیکھی گئی تاہم اس عرس کی اختتامی تقریب کے بعد یہاں واقعہ غوثیہ مسجد محلہ بکروالاں کی دوسری منزل کی تعمیر آغاز کیا گیا۔ اس موقعہ پر پیر متو کے صاحبزادے سید ناظر محی الدین نے دعاء کی۔ اس موقعہ پر انکے ہمراہ مقامی عوام کے باشمول کثیر تعداد میں زائرین اور علماء کرام بھی موجود رہے جنہوں نے تمام عوام سے مسجد کے کام میں بڑھ چڑ کر تعاون کرنے اور ثواب دارین حاصل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے یہ امید ظاہر کی۔