سکولی عمارتوں کی تباہی دشمن کی کوشش تھی :ڈی جی

سرینگر// ریاستی پولیس سربراہ ایس پی وید نے ”دشمن“ کی طرف سے اسکولی عمارتوں کو تباہ کرنے کے مذموم عزائم کا ر فرما ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ طلاب حصول تعلیم سے دور رہیں۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ پولیس اہلکار کم از کم نقصان چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا” اسکول کے عملہ اور دیگر لوگوں کو گزشتہ روز ہی اسکول سے باہر نکالا گیا۔ حملے میں ہلاک ہوئے سی آرپی ایف افسر کی اعزازی تقریب کے حاشیہ پرنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا” ہم چاہتے ہیں اسکول کی عمارت محفوظ رہے،کیونکہ دشمن کی یہی کوشش اور مذموم عزائم ہیں کہ بچے تعلیم کو خیر آباد کہیں،تاہم ہماری یہ یقین دہانی ہے کہ ایسی کوئی چیز بھی نہیں ہوگی“۔