جموں //ایک اہم حصولیابی اور یونیورسٹی جموںڈویژن کے سکاسٹ۔جموں کے تمام سائنسدانوں کی عزت افزائی کی گئی،جنھوں نے بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی ،جہاں پر انکے کام کی سراہنا کی گئی۔سکاسٹ جموں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اے پی آئی سکور اور ڈاکٹر وکاس شرما کی ریسرچ میں کارکردگی کی بنیاد پر انہیں امتیازی سائنٹسٹ ایوارڈ ۔2019 سے نوازا گیا جبکہ ڈاکٹر انیل بھٹ کو اگریکلچر اکنامکس کے شعبہ میں سائنٹسٹ آف دی ائیر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ ٹیچنگ کی کارکردگی کی بنیاد پر سوئل سائنس ڈویژن کے ڈاکٹر وویک ایم آریہ کو ایکسلنٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جبکہ ڈاکٹر سوداگر دویدی کو امیننٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا ۔ چار بہترین پوسٹر پیش کرنے کا ایوارڈ بھی سکاسٹ جموں کے سائنسدانوں ڈاکٹر جے کپور، ڈاکٹر لکشمی کانت، ڈاکٹر نریندر پنوترہ اور ڈاکٹر وویک ایم آریہ نے حاصل کیا۔بنکاک،تھائی لینڈ میں مورخہ 23 جون سے 27 جون 2019 تک منعقدہ کانفرنس میں 19مختلف ممالک کے300وفود نے شرکت کی، جن میں بھارت، پاکستان ، نیپال، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، تائیوان ، سری لنکا، امریککہ، اردن ، تھائی لینڈ، فن لینڈ،جاپان وغیرہ بھی شامل تھا ۔