مینڈھر//تحصیل منکوٹ کے اوچھاد علاقہ میں گزشتہ شب پیش آئے ٹاٹا سومو حادثے میں ہوئے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی جمعہ کے روز نماز جنازہ ادا کرکے ان کی میتوں کو پرنم آنکھوںسے سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان اوچھاد میں پرنم آنکھوںسے سپرد خاک کیاگیا ۔اس موقعہ پر لوگوں نے مرحومین کی ارواح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ اوچھاد میں سڑک حادثے کے دوران سومو ڈرائیور محمد نثار ولد محمد صادق ، محمد عامر ولد صید اکبر اور محمد مرتضیٰ ولد محمد حارث لقمہ اجل بنے جبکہ دیگر آٹھ افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے پانچ کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیا ۔اس حادثے پر سیاسی و سماجی جماعتوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سڑک حادثات پر روک لگانے کی ضرورت پر زور دیاہے ۔