راجوری //راجوری ضلع میں گزشتہ روز ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ ضلع کے مرادپورعلاقہ میں ایک موٹر سائیکل اور ٹاٹا موبائل گاڑی کی آپسی میں ٹکر ہو گئی جس کی وجہ سے 2موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو موقعہ سے علاج معالجہ کےلئے گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا گیا جہاں پر ایک 28سالہ نوجوان کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت دیپک سنوال کے طورپر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت ریشو کمار ولد سبھا ش چندر کے طورپر ہوئی ہے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا ہے ۔